حیدرآباد۔14۔مارچ (اعتماد نیوز)بلدی انتخابات کے موقع پر ریاست میں بڑے
پیمانہ پر غیر قانونی رقم کی منتقلی کے واقعات میں دن بدن اضافہ
ہوتا جا
رہا ہے۔ چنانچہ آج ضلع ورنگل کے کرشٹا پورٹ کراس روڈ پر پولیس کی جانب سے
تلاشی مہم کے دوران ایک کار سے غیر قانونی رقم کو ضبط کر لیا گیا۔